کیا آپ کے بچوں کیساتھ بھی ایسا ہوتا ہے
پاپا مجھے بلیو شرٹ چاہیئے اج اسکول میں بلیو کلر ڈے ہے۔
پاپا مجھے آرمی یونیفارم چاہیئے اج اسکول میں آرمی ڈے ہے۔
پاپا مجھے ٹیچر مارتی ہے۔
پاپا اسٹنشری اسکول کے بک شاپ پر نہیں ہوتی ٹیچر مجھے مارتی ہے۔ حالانکہ سٹی اسکول کی اسٹیشنری باہر دستیاب ہی نہیں ہوتی۔
پاپا مجھے اسکول نہیں جانا ہماری ٹیچر مذاق اڑاتی ہے کہ آپ گینڈے جیسے موٹے ہو۔
پاپا ٹیچر میرا لنچ کھا جاتی ہے۔
پاپا ٹیچر نے اج مجھے بازو میں پینسل کا نوک گھسا دیا۔
۔
جب اسکول انتظامیہ سے بات کرنے جاؤ تو آگے سے بیس سالہ میٹرکولیٹ ٹیچر آپ
کو یہ سکھانے بیٹھ جاتی ہے کہ بچے کی کیا نفسیات ہیں۔ ان کی تربیت کیسی کی
جاسکتی ہے۔ بچوں کے نفسیات کے حوالے سے ہم والدین کو کسی سیشن میں داخلہ
لینا چاہیئے۔
اب بندہ اسے کیا بتائے کہ میڈم جس باپ کو آپ یہ سب سکھا
رہی ہو اس نے ڈاکٹریٹ بھی اسی مضمون میں کیا ہے۔ دوسروں کے بچے بڑھانے میں
مددگار اس باپ نے بقلم خود یہ بچے پیدا کئے ہیں۔ پوری رات رت جگا کرنے والی
ماں کو اب میں نفسیات سکھانے میں مدد کروں؟ حد ہے اور بے حد ہے۔
جب
میری فرسٹریشن بڑھ جاتی ہے تو باہر جاکر بیچ سڑک کسی مزدا ڈرائیور یا موٹر
سائیکل والے کے ساتھ ہاتھا پائی کرکے خود کو ہلکا کرلیتا ہوں، مگر درج بالا
حوالوں سے بالکل خود کو بے بس پاتا ہوں۔ میرا دل کرتا ہے ان مافیاز کیساتھ
دو دو ہاتھ کرلوں۔ مگر کوئی ٹی وی چینل اس بات پر تیار نہیں کہ ان پر
ڈاکیومینٹری چلائیں۔ کوئی اخبار تیار نہیں کہ ان کے خلاف کوئی رپورٹ
چھاپیں۔ کیونکہ یہ تعلیمی مافیاز جن کی ہیں وہ حکومتی حصہ ہیں۔
آپ لوگ بھی میری طرح پاگل ہورہے ہیں؟
کیا آپ کے بچوں کیساتھ بھی ایسا ہوتا ہے؟؟
تو آئیے ان پرائیویٹ اسکول کو ڈسکس کرتے ہیں۔ اس مافیا پر بات کرتے ہیں۔
جنہوں نے اپنی جڑیں اتنی مضبوط کرلیں ہیں کہ اب شاید ہی اکھڑ سکیں۔
۔۔۔۔۔(نقل شدہ )
0 comments: